
کراچی میں عید کی چھٹیوں کے بعد آج سے دوبارہ کاروبار شروع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں دکانیں، پیٹرول پمپس، بینکوں اور سڑکوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔
شہر قائد میں بینکوں کے باہر یوٹیلیٹی بلز جمع کرانے والوں کی لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں ، سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی معمول سے زیادہ دکھائی دے رہی ہے۔
شہر میں لاک ڈاؤن کا دورانیہ شام 5 بجے تک بدستور برقرار رکھا گیا ہے ،صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی نیا حکمنامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News