
بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس کے 174نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1495ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پہلی بار ایک دن میں کورونا کے 863 ٹیسٹ کئے گئے۔محکمہ صحت کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی جس کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیس کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ منگل کو 174نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد 1495افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 1339 میں لوکل ٹرانسمیشن کا انکشاف ہوا۔ان افراد میں سے 1156 کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں مزید 9 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 206 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 17 افراد کا تعلق چاغی، 7 کا لورالائی، 22 کا جعفرآباد، ایک کا خضدار، 14 کا مستونگ، 3 کا خاران، 3 کا نوشکی، 57 کا پشین، 23 کا قلعہ عبداللہ، 9 کا سبی اور 8 کا زیارت سے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News