
پاکستان سمیت دنیا بھر میں امن دستوں کا دن آج منایا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر کے تحت عالمی امن کے لیے کام جاری رکھے گا۔
Pakistan commemorates ‘Spirit of Sacrifice’ of our valiant Peacekeepers, who continue to serve humanity in challenging & restive regions of the World. “Sense of Purpose and Commitment of Pakistan towards global peace under UN Charter remains unflinching” COAS.#UNPeacekeepersDay pic.twitter.com/qz1LiDXVUo
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 28, 2020
اقوام متحدہ کے امن دستوں کے دن پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اپنے بہادر امن دستوں کی قربانی کا جذبہ یاد کرتا ہے، پاکستانی امن دستے دنیا میں بے امنی کے شکار علاقوں میں انسانیت کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت پاک فوج کے 7500 جوان اور افسران امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان امن آپریشنز میں خواتین دستوں کو تعینات کرنے والا واحد ملک ہے،پاکستانی خواتین کے دستوں نے امن اور انسانیت کی خدمت کےلیے مثالی کردار ادا کیا۔
پاکستان نے 30 ستمبر 1947 کو اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی اور امن مشن کے لیے پاکستان کی معاونت کا آغاز 1960 میں ہوا۔
پاکستان60سال میں 26 ملکوں میں 46 امن مشنز میں حصہ لے چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News