Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوگر انکوائری کمیشن کو مزید مہلت مل گئی

Now Reading:

شوگر انکوائری کمیشن کو مزید مہلت مل گئی
شوگر کمیشن

حکومت کی جانب سے شوگر انکوائری کمیشن کو رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید 4 روز کی مہلت مل گئی۔

تفصیلات  کے مطابق انکوائری کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹ تیارکرلی گئی ہے تاہم اسے مرتب کرنے کے لیے 4 دن کی مہلت درکار تھی۔ ذرائع کے مطابق شوگر ملزکا فرانزک آڈٹ مکمل ہونے کے بعد رپورٹ مرتب کرنے کا کام جاری ہے۔

ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ اعلیٰ سطح کے کمیشن کی جانب سے فرانزک آڈٹ کا انتظار کررہے ہیں جو 25 اپریل تک کرلیا جائے گا تاہم بعد ازاں کمیشن کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید 3 ہفتوں کی مہلت مل گئی تھی  جو کہ 16 مئی تک تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر