
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نا مور خوبرو اداکارہ مایا علی نے اب قرنطینہ کے دوران ایک نئی مصروفیت ڈھونڈ لی ہے جو بچپن کے گزرے سنہری دنوں کی بھی یا د دلا دے۔
تفصیلات کے مطابق مایا علی نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں رنگ بھرنے کے لیے پوسٹ کارڈزاور کلر پنسلزنمایاں ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ انہوں نے ’کلر تھراپی‘ کے بارے میں بہت سنا تھا لیکن کبھی اسے کرنے کا موقع نہیں ملا ، لیکن اب قرنطینہ کی وجہ سے ایسے بہت سے نئے کام کیے جس کا میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کروں گی اور اب میں یہ بہت عرصے بعد کررہی ہوں۔
https://www.instagram.com/p/B_u31bEnLSO/?utm_source=ig_embed
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News