Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کرے گا

Now Reading:

پی سی بی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کرے گا

 پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان آج کرے گا۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سیکیورٹی دینے کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان جلد کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں چیف سلیکٹر مصباح الحق منگل کوفہرست جمع کرائیں گے، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی کی منظوری درکار ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے میچز کےتینوں فارمیٹ کھیلنے والے کو پہلی ترجیح دی جائے گی، پی سی بھی اس بار کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں  اضافہ کرنے کے بارے میں بھی سوچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ میں اے بی اور سی تینوں کیٹگریز ہوں گی جس میں کوشش کی جائے گی کہ اس میں 19 سے 20 پلئیرز کو شامل کریں تاہم  قومی کھلاڑیوں کی کیٹگریز سے متعلق کوئی فیصلہ تاحال نہیں ہوا ۔

وسیم خان نے دورہ انگلینڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے لیے کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے، صحت اور حفاظت پر سمجھوتہ نہ کرکے ہی سیریز پربات ہوگی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت  انگلینڈ کےحالات ٹھیک نہیں، 15 مئی کو ای سی بی سے تفصیلی بات چیت ہوگی، ٹیلی کانفرنس میں دورہ انگلینڈ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ اگلے تین چار ہفتے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سیریز میں ٹیسٹ میچز کوبڑھانےسے متعلق ابھی تبادلہ خیال ہونا ہے، جبکہ انگلینڈ کے جوابی دورے سے متعلق یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

وسیم خان کا مزید کہناتھا کہ پی سی بی کی اگلے مالی سال کے لیے پوزیشن مستحکم ہے، اس کے بعد کرکٹ نہ ہوئی تو مسائل ہوں گے۔

چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ بدھ کو کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سابق کھلاڑیوں کا موجودہ کھلاڑیوں کو آن لائن لیکچرز کا تجربہ زبردست رہا جو کہ جاری رکھیں گے، اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے حکمت عملی بنانے کا آغاز کیا گیاہے۔

وسیم خان  نے بتایا کہ ہم نے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بجٹ بنا لیا ہے اب اسپانسرز درکار ہیں،مزید ایک سال کے لیے ہم ڈومیسٹک کرکٹ پر خرچ کر سکتے ہیں، آئندہ سیزن کیلئے مشکل ہوگی ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی وبا  کے باعث اسپانسرز کے حصول میں مشکلات ہیں، کوویڈ۔19 کی وجہ سے سیزن کے التواء کے حوالے سےپلان بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر