Advertisement
Advertisement
Advertisement

گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

Now Reading:

گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
کور کمانڈر

سندھ ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی کو گٹر کے پانی سےسبزیاں اگانے والوں  کیخلاف فوری کارروائی کرنے  کا حکم دے دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سعید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملیر ندی کی سرکاری اراضی پر گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کےدوران عدالت نے ڈپٹی کمشنر ملیر اور کورنگی کو گٹر کے پانی سے اگائی جانے والی سبزیوں کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملیر ندی کی سرکاری زمین کی الاٹ سے متعلق بھی مکمل تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس محمد علی مظہرنے ریمارکس دیے کہ ڈپٹی کمشنرز ملیر ندی کا جاکر معائنہ کریں اور اگر سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگائی جا رہی ہیں تو تلف کی جائیں، ہمیں ڈپٹی کمشنرز کا جواب دیکھ کر تعجب ہوا، ڈپٹی کمشنرز تو عوام کی مدد کے لیے لائے گئے ہیں اور آپ خود کسی سے مدد مانگ رہے ہیں؟ لوکل ایڈمنسٹریشن آپ کے پاس ہے کیا ایس ایس پی اور ڈی آئی جی سے نفری نہیں طلب کرسکتے؟

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کیخلاف کارروائی شروع کی جارہی ہے، اسلم بھٹہ ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ملیر ندی کی زمین سندھ حکومت نے 30 سال کے لیے لیز پر دی تھی، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کیا زمین گٹر کے پانی سے سبزیاں اگانے کے لیے الاٹ کی گئی ہے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہم کہتے ہیں غلط کام نہیں ہونا چاہیے اگر زمین لیز پر دی بھی گئی ہے تو وہاں گٹر کے پانی سے سبزیاں اگائیں گے؟

Advertisement

عدالت نے سبزیاں اگانے والے فریقین کے وکیل سے بھی 19 مئی کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر