
ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے بلٹ پروف گاڑی کی واپسی کیلئےلاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنا نے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہےجس میں ان کا کہنا ہے کہ اے این ایف نے بلٹ پروف گاڑی قبضے میں لی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائل کورٹ نے گاڑی کی سپرد داری دینے کی درخواست مسترد کی ہے، جان کو خطرہ ہے اس لیے بلٹ پروف گاڑی سپرد داری پر دینے کا حکم دیا جائے۔
رانا ثنانے کہا ہے کہ اسمبلی کے اجلاس اور عدالت میں آنا جانا ہوتا ہے سیفٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑی درکار ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News