 
                                                                              سعودی عرب میں نابیناافراد کی آسانی کے لئے الیکٹرانک نسخہ تیارکرلیاہے۔
عرب میڈیاکی رپورٹ کےمطابق الیکٹرانک نسخہ میں قرآن پاک کی آیات ,عربی حروف اورصفحات کومتحرک شکل میں تیارکیاگیاہےجوبریل کی مددسےپڑھا جاسکے گا۔
الیکٹرانک قرآن پاک کی مددسےنابیناافراد قرآن پاک کی آیات، سورتوں اورسپاروں کوآسانی کے ساتھ تلاش کرسکیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ، الیکٹرانک قرآن کی ایجاد نے قرآن کے عمومی نسخوں پر تلاوت میں درپیش مشکلات کو ختم کردیا ہے۔ بریل پر تیار کردہ قرآن کریم کے نسخے چھ جلدوں پرمشتمل ہوتےہیں۔ وزن، ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی جیسی مشکلات کےساتھ ساتھ ان پر سورتوں اور پاروں کی تلاش بھی مشتمل ہوتی ہے تاہم الیکٹرانک قرآن پاک کے نسخے نے تمام مسائل حل کردیے ہیں
شاہ عبد العزیز یونیورسٹی کے نالج مینجمنٹ کے سربراہ مشعل الھرسانی کی زیرنگرانی تحقیقی ٹیم نے نابینا افراد کے لیے الیکٹرانک قرآن پاک کا نسخہ کافی محنت اور مہارت کے تیارکیاہے۔
رپورٹ کےمطابق سعودی عرب میں اس کےکامیاب تجربےکےبعداسے پورے عالم اسلام میں پھیلایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 