
پی ٹی آئی کے رہنما اور ٹی وی شو میزبان عامر لیاقت حسین نے اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کیے گئے نامناسب مذاق پر معذرت کر لی۔
عامر لیاقت نے اپنے مذکورہ مذاق پر ایک ویڈیو پیغام میں معذرت کر لی ہے۔
I am sorry
Amir Liaquat pic.twitter.com/EdyscYv2TZ
Advertisement— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) May 2, 2020
عامر لیاقت نے کہا کہ ’کل شو کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئیں جو منہ سے نکل گئ اور لائیو شو میں ایسا اکثر ہو جاتا ہے، اس میں ایسی کوئی بڑی بات نہیں تھی کہ میں فوری طور پر غور کرتا لیکن بعد میں جب غور کیا تو مجھے بھی لگا یہ بات نہیں ہونا چاہیے تھی، غلط بات ہے‘۔
عامر لیاقت سے مزید کہا کہ یہ میرا وطن ہے میرے لوگ ہیں اگر میرے وطن کے لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں ایک بار پھر معذرت چاہتا ہوں، مجھے معاف کردیں۔
عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل اپنے ٹی وی شو میں اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا اور اس دوران انھوں نے عدنان صدیقی سے نامناسب مذاق کیا۔
میزبان عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ جس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ دنیا سے چلا جاتا ہے، آپ نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا وہ بھی چلی گئیں اور آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا تو وہ بھی انتقال کرگئے۔
عامر لیاقت کے اس مذاق پر عدنان صدیقی نے بھی خفگی کا اظہار کیا اور بعد میں ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد سب سے اپنی جانب سے معافی بھی مانگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News