
پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن(پالپا ) نے بین الاقوامی اداروں اور اپنی شمولیت سے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرلائنز پائلٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کیپٹن عمران ناریجو نے کہا ہے کہ جس طرح ماضی میں تحقیقات ہوئیں ہم اسے قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی پالپا کی شمولیت کے بغیر حادثے کی انکوائری قبول کریں گے۔
پالپا نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے طیارے کی حالت سے متعلق تکنیکی تحقیقات کی تجویز بھی دی اور کہا کہ تفتیش کاروں کو گراؤنڈ اسٹاف اور عملے کے کام کرنے کے حالات پر لازمی غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشنز کو شامل کیا جائے۔
تاہم پالپا نے یہ واضح کیا کہ پائلٹس ریسکیو پروازیں جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 2 افراد محفوظ رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News