
کراچی سمیت سندھ بھرمیں پیٹرول پمپس کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیٹرول اورسی این جی پمپس صبح 6 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے،تمام پمپس مالکان اورملازمین پابندی پرعمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔
ترجمان پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ کراچی بھر میں پیٹرول پمپس کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک ہے، صبح 6 سے شام 4 بجے کے اوقات کی خبریں غلط ہیں۔
ترجمان سمیر نجم الحسن نے بتایا کہ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی جانب سے پہلے 8 بجے سے شام 4 بجے تک کا وقت تھا۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ہفتے کے 7 دن پیٹرول پمپس اور سی این جی دستیاب ہوگی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News