انسٹاگرام پرنوعمر طالبعلم نے ساتھی طالبہ کی جانب سےانسٹاگرام کی پوسٹ میں جنسی ہراسانی کاالزام لگانےپرفلیٹ کی 11 ویں منزل سےچھلانگ لگاکراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق گوروگرام کےعلاقےمیں 14 سالہ لڑکے نے 11 ویں منزل سےچھلانگ لگا کرخود کشی کرلی۔
میڈیا کےمطابق انسٹاگرام پر یک لڑکی نےمی ٹومہم کےتحت پوسٹ کی جس میں مذکورہ نوجوان پردوسال قبل جنسی طورپر ہراساں کرنےکاالزام عائدکیاگیاتھا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق یہ لڑکی نوجوان کےساتھ ہی پڑھتی تھی اوراس پوسٹ پراسکول کےدیگرلڑکوں نےبھی کمنٹ کیےتھے۔
نوجوان نےخود کشی سے قبل کسی قسم کاتحریری نوٹ نہیں چھوڑاتاہم موبائل میں موجوددوستوں کی چیٹ سےخودکشی کی وجہ سامنے آگئی۔چیٹس میں مذکورہ لڑکےکےدوست اسےپولیس اور والدین کے رویےسےڈرارہے تھے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ اسی ذہنی دباؤ میں نوجوان نےخود کشی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
