Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن

Now Reading:

بھارت میں دنیا کا طویل ترین لاک ڈاؤن
بھارت

بھارت میں کوروناوائرس کےباعث نافذ  لاک ڈاؤن میں 4 مئی کےبعدسےمزید 2 ہفتےکےلیےتوسیع کااعلان کردیاگیاہے۔

بھارتی میڈیاکےمطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کااعلان یکم مئی کوکیاگیاہےاورنئی گائیڈلائنزبھی جاری کی گئی ہیں جس کےتحت ملک کوتین زونزریڈ، گرین اوراورنج زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گائیڈلائنزکےمطابق ریڈ زونزکوروناوائرس کےہاٹ اسپاٹ تصورہوں گےاوران علاقوں میں خطرات کم ہونےپرہی زیرغورنرمی دی جائےگی جبکہ 21 روزتک کسی علاقےمیں کیس رپورٹ نہ ہونےپراسےگرین زون قراردیاجائےگا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق  ملک کےزیادہ ترمیٹروپولیٹن علاقوں کوریڈ زون قراردیاگیاہےجوسخت لاک ڈاؤن میں رہیں گے۔

بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سےجاری اعلامیےمیں کوروناکی غیرمعمولی صورتحال کووجہ بتاکرلاک ڈاؤن میں 18 مئی تک توسیع کااعلان کیاگیاہے۔

Advertisement

بھارتی وزارت صحت کےمطابق ملک میں گزشتہ روزایک ہی دن میں کوروناکے 2293 نئےکیسزسامنےآئےتھےجس کےبعد کیسزکی تعداد 37 ہزار 336 ہوگئی جبکہ 1218 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہےکہ بھارت میں کوروناوائرس کے کیسزسامنےآنے کے بعد 24 مارچ کوملک بھرمیں لاک ڈاؤن کااعلان کیا گیاتھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر