
ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 16 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1197 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں مزید 666 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 57705 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک میں سب سےزیدہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جہاں اب تک 408 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ سندھ میں 369 اور پنجاب میں 352 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں 41، اسلام آباد 17، گلگت بلتستان میں 8 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آج بروز منگل ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 666 کیسز اور 16 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 577 کیسز 15 ہلاکتیں، اسلام آباد 87 کیسز 1 ہلاکت اور آزاد کشمیر سے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب سے آج کورونا کے مزید 577 کیسز رپورٹ ہوئے اور 15 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے نے کی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 20654اور اموات 352 ہوگئی ہیں، جبکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 6124 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے آج کورونا وائرس کے مزید 87کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی ہے ۔
سرکاری پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1728 جبکہ اموات 17 ہو چکی ہیں جبکہ اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 152 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔
آزاد کشمیر سے آج کورنا کے مزید 2 کیسز ہلاکت سامنے آئے ہیں۔
حکومتی اعدادو شمارکے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 211 ہوگئی ہے جبکہ علاقے میں اب تک وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم کورونا سے اب تک 99 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News