
خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان ایمپھین مزید کمزور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ایمپھین کراچی سے 2200 کلومیٹر کی دوری پر بھارتی شہر کولکتہ سے جنوب میں 390 کلو میٹر دور موجود ہے۔
ڈی جی میٹ سردار سرفراز کے مطابق سمندری طوفان ایمپھین کیٹیگری 2 کے سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا اور اب کراچی سے 2200 کلو میٹر کی دوری پر موجود ہے۔
ڈی جی میٹ نے مزید بتایا کہ طوفان ایمپھین کے مرکز میں ہوائیں 85 سے 100 ناٹیکل میل کی رفتار سےچل رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طوفان ایمپھین آج شام تک کیٹیگری ون میں تبدیل ہوجائے گا جس کے بعد وہ کولکتہ اور بنگلا دیش کے ساحل کو پارکرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News