Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر شروع، دفتر خارجہ کی مذمت

Now Reading:

بابری مسجد کے مقام پر مندر کی تعمیر شروع، دفتر خارجہ کی مذمت
پاکستان

بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر شروع کرنے پر پاکستان کی جانب سے مذمت کی گئی ہے، دفترخارجہ پاکستان نے کہا کہ دنیا کورونا وبا سے لڑرہی ہےجبکہ بھارت ہندوتوا ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے میں پوری طور پرناکام رہا، اقلیتوں کو مذہبی آزادی نہ ملنا بھارتی سیکولرازم کے جھوٹے دعوے کو بے نقاب کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے او آئی سی کے سفیروں کے اجلاس سے متعلق بھارتی میڈیا کی من گھڑت رپورٹس بھی مسترد کر دیں اور کہا کہ پاکستانی نمائندے نے مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں تشدد کا ذکر کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی ارادےکسی صورت بھی خیر کے نہیں اور اچھے دکھائی نہیں دیتے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا ہے اور نیپال کے ساتھ بھی بھارت کا جارحانہ سلوک دنیا سے پوشیدہ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر