
پنجاب کےعلاقےمیاں چنوں میں واقع میلسی لنک کینال میں مسافروین نہرمیں گرنےسےکم از کم 11 افرادجاں بحق ہوگئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق نہرمیں گرنےوالی وین میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد سوارتھے، 11 افراد کی لاشیں نکل لی گئی ہیں جبکہ دیگرکےلیےآپریشن جاری ہے۔
خانیوال کی نہرمیں وین دوروزقبل گری تھی، جوگزشتہ رات میلسی لنک کینال سےمل گئی، وین کونہرسےنکال لیاگیاہے،ریسکیو ٹیم کو9افرادکی لاشیں ملی تھیں جبکہ دوافراد کی لاشوں کوبہت تلاش کےبعد ڈھونڈا گیا۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونےوالےافرادکواسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
رپورٹس کےمطابق وین موٹرسائیکل کوبچاتےہوئےمیلسی لنک نہر میں جا گری۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News