
ترکی میں عیدالفطر کے موقع پر کورونا وائرس کےپیش نظر اس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے چھٹیوں کے موقع پر4دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیا ہے، لاک ڈاؤن کا آغاز 23 مئی سے ہوگا۔
خبرایجنسی کے مطابق ترک کابینہ کےاجلاس کےدوران ترک صدررجب طیب اردوان نےاعلان کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے نافذ کیا جائے گا۔
ترک صدر نےاپنے اعلان میں مزیدکہاکہ اسکول ستمبر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کھولے جائیں گے۔
دوسری جانب ترک وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور ٹی وی کے ذریعے تعلیمی سرگرمیاں 19 جون تک جاری رہیں گی۔
ترکی میں اب تک کورونا وائرس کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ 593 ہے، مہلک وائرس سےاب تک 4 ہزار 171 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News