
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ملک میں واپسی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
ذرائع سول ایوی ایشن کا کہناہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 14 مئی کو ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز لاہور روانہ ہوگی، 16 مئی کو قومی ائیر لائن کی پرواز مدینہ منورہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔
ذرائع سول ایوی ایشن کے مطابق قومی ائیر لائن کی جدہ سے پرواز 18مئی کو250 پاکستانیوں کو لے کر فیصل آباد روانہ ہوگی،جبکہ 21 مئی کودمام سے 250 پاکستانیوں کو لے کر خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News