
اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں کوروناوائرس کےکیسزمیں سرفہرست علاقہ سیکٹرآئی ٹین ہےجہاں کوروناکےمریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکےعلاقےسیکٹرآئی ٹین میں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد 55 ہوگئی ہے،جبکہ نواحی علاقہ ترلائی کوروناسےمتاثرہ افرادمیں دوسرےنمبرپرآگیاہے۔
اسلام آباد کےسیکٹرجی11 میں 25 اورجی 13 میں 20 کوروناکیسزرپورٹ ہوئےہیں،جبکہ سیکٹرآئی 8 میں 20 کوروناکیسزاور شہزادٹاؤن میں تعداد 19 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کےمطابق شہربھرمیں کل 72 افرادکوروناسے صحت یاب ہوئےہیں۔
ڈپٹی کمشنرکاکہناہےکہ اسلام آبادمیں کل 7 ہزار 480 افرادکےکوروناٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔
ڈپٹی کمشنراسلام آبادکےمطابق کوروناسےمتاثرہ 4 افراد اموات کاشکار ہوئےہیں،جبکہ دارالحکومت میں کوروناسےمتاثرہ افراد کی کل تعداد 5 سو 58 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News