Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ جس کےساتھ کام کرتے ہیں وہ مرکیوں جاتاہے؟

Now Reading:

آپ جس کےساتھ کام کرتے ہیں وہ مرکیوں جاتاہے؟

عامر لیاقت ایک مرتبہ پھرتنقید کی زد میں آگئے!معروف اسکالر اور ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت کی ایک اور بات نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

عامر لیاقت نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن میں میزبانی کررہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے پاکستان شوبز دنیا کے معتبر نام اداکار عدنان صدیقی کو اپنے پروگرام میں بطور میزبان مدعو کیا۔شو کے دوران سوال جواب کے ایک سیشن جس میں میزبان اپنے مہمان سے سوالات کرتا ہے، عامر لیاقت نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اداکار عدنان صدیقی کو ایک ایسا جملہ کہہ ڈالا جس کے باعث انہیں ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عامر لیاقت نے ٹرانسمیشن کے دوران عدنان صدیقی سے بالی ووڈ کے ان اداکاروں کا ذکر کیا جو اس دنیا میں نہیں رہے۔ عامر لیاقت نے کہا کہ آپ نے دو زندگیاں بچا لی ہیں جس میں ایک بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی ہیں جبکہ دوسری بپاشہ باسو ہیں جن کے ساتھ آپ نے فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جن دو اداکاروں کے ساتھ آپ نے کام کیا وہ اس دنیا سے ہی چلے گئے جس میں بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور حال ہی میں فوت ہونے والے اداکار عرفان خان شامل ہیں۔عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے سوال کیا کہ ایسا کیوں کہ آپ جس اداکار کے ساتھ کام کرتے وہ مرجاتا ہے۔

اداکار عدنان صدیقی نے اس سوال پر انتہائی عاجزانہ اور عامر لیاقت کو بھرپورجواب دیتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے، انہوں نے کہا کہ میں دل سے ان کے لیے غمزدہ ہوں اور یہ بات میرے لیے مذاق نہیں۔

۔شو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر لوگوں کی جانب سےغیر ذمہ دارانہ سوال پر عامر لیاقت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔صارفین کا کہناہے کہ کسی کی موت کا مذاق بنانا اخلاق سے گری  ہوئی  بات ہے خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن میں ایسا نہیں ہونا چاہیئےتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر