
چینی، آٹا بحران کے حوالہ سے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں مزیدتاخیر ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے چینی و آٹا کمیشن کے ایک اور رکن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، کمیشن کے اراکین میں کرونا پھیلنے لگا جس کے باعث مجموعی طورپرتحقیقاتی کمیشن میں کرونا مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
چینی و آٹا کمیشن کے ایک رکن میں کرونا کی تشخیص کے بعد باقی افراد کے بھی ٹیسٹ کروائے گئے، تو ان میں سے بھی ایک اور رکن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
کمیشن کے اراکین میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد تحقیقاتی رپورٹ مزید لیٹ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے، کمیشن نے پہلے رپورٹ 25 اپریل کو دینا تھی تاہم کمیشن کی جانب سے مزید مہلت مانگی گئی تھی، اب کمیشن نے رپورٹ مئی کے دوسرے ہفتہ میں دینا تھی۔
واضح رہے کہ چینی بحران پر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 6 گروپوں نے مل کر ایک مافیا کی شکل اختیار کر رکھی ہے اور یہ چینی کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
انکوائری کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ 6 گروپوں کے پاس چینی کی مجموعی پیداوار کا 51 فیصد حصہ ہے اوریہ آپس میں ہاتھ ملا کر مارکیٹ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News