
پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردارادا کرنے والے انجین التان کو اپنا کرش قرار دے دیا ۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ’ارطغرل غازی‘ کے حوالے سے چلنے والی مثبت اور منفی بحث سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ کیا بحث چل رہی ہے لیکن یہاں میں ایک بات کو تسلیم کررہی ہوں کہ ڈرامہ ’ارطغرل غازی‘ ایک تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔‘
I don’t know what the fuss is all abt? At the end of the day lets accept Dirilis #Ertugrul for wht it is; an educational drama series which has historical significance & gr8 moral lessons.I think Engin Altan Düzyatan is pretty hot. A bit like Leonardo Di Caprio no?#crushupdated♥
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) May 18, 2020
مہوش حیات کاکہنا تھا کہ ’ارطغرل غازی ایک معلوماتی ڈرامہ ہے جس میں عظیم اخلاقیات کے اسباق سکھائے گئے ہیں۔‘
اداکارہ نے لکھا کہ ’انجین التان بھی امریکی اداکار لیو نارڈو ڈی کیپریو کی طرح ہینڈ سم اور پُرکشش ہیں۔‘
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ CrushUpdated کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ اسلامی اقدار اور سلطنتِ عثمانیہ کی تاریخ پر بنایا گیا ترک سیریز ’دیرلیش ارطغرل” کو پاکستان میں بے پناہ پسند کیا جارہا ہے،کیا بچے ، کیا بڑے ،نوجوان سب ہی اس تاریخی ڈرامے کو شوق سے دیکھ رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ڈرامے کے اداکاروں کی جانب سے اس بے پناہ پسندیدگی پر شکریہ کے پیغامات کے ساتھ جلد پاکستان آنے کی خوشخبری بھی سنائی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News