
دنیابھرمیں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 48 لاکھ 94 ہزار جبکہ اس سےہلاکتیں 3 لاکھ 20 ہزار 180 ہوگئیں۔
دنیابھرمیں کورونا وائرس کے 26 لاکھ 65 ہزار 853 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 19 لاکھ 8 ہزار 65 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے ،جہاں کورونا وائرس سے اب تک 91 ہزار 981 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 294 ہو چکی ہے۔
امریکا کے اسپتالوں میں 11 لاکھ 1 ہزار 930 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 3 لاکھ 56 ہزار 383 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 2 ہزار 722 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 678 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 78 ہزار 188 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وباء سے 27 ہزار 709 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں ۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 34 ہزار 796 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 406 ہو گئی۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 25 ہزار 886 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی اموات 32 ہزار 7 ہو چکی ہیں۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 239 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 927 ہو گئے۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 123 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 77 ہزار 289 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس کے کل کیسز 1 لاکھ 50 ہزار 593 ہو گئے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 171 ہو گئی ہے ۔
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 57 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 22 ہزار 492 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 320 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 57 ہزار 345 تک جا پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News