Advertisement
Advertisement
Advertisement

’کرنل کی بیوی‘ کی پولیس اہلکار سے بدسلوکی، آرمی چیف نے نوٹس لے لیا

Now Reading:

’کرنل کی بیوی‘ کی پولیس اہلکار سے بدسلوکی، آرمی چیف نے نوٹس لے لیا

پاکستان میں بدھ کے روزٹوئٹر پر پروائرل ہوئی ویڈیو کے بعد اور ٹوئٹر پر فوری ہی  شروع ہونے والے ٹاپ ٹرینڈ ’کرنل کی بیوی‘ کے آنے کے بعد چیف آف آرمی اسٹاف نے خاتون کی پولیس اہلکار سے بدسلوکی کےواقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ خود کو پاکستانی فوج کے حاضر افسرکی اہلیہ قرار دینے والی ایک خاتون سڑک پرایک اہلکار سے بدسلوکی کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

Advertisement

ویڈیو میں خاتون اہلکارکہتی ہیں کہ وہ ایک کرنل کی بیوی ہیں اور انھیں سڑک پر نہیں روکا جاسکتا۔جس کے بعد وہ گاڑی سے اتر کرسڑک پر لگی رکاوٹیں ہٹاتی ہیں اور اہلکار کو برا بھلا کہتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوجاتی ہیں۔

یہ واقعہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ہزارہ ایکسپریس وے پر مانسہرہ میں پیش آیا جب یہ خاتون مانسہرہ سے شنکیاری کی جانب سفر کر رہی تھیں۔

خاتون کے شوہر کا تعلق پاک فوج سے ہےجو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر تعینات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ افسر کو بھی دو سال قبل ستمبر 2018 میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے پر فرنٹیئر فورس رجمنٹ سینٹر سے باہر پوسٹ کر دیا گیا تھا۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی لوگوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیاگیا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’کرنل کی بیوی‘ نہ صرف ٹرینڈ کرنے لگا بلکہ ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا۔

Advertisement

لوگوں کی جانب سے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ خاتون کا اہلکار کے ساتھ رویہ شرمناک ہے۔

انتیعاش امیر نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج 27 رمضان کا دن ہے جس دن ہمیں آزادی نصیب ہوئی لیکن یہ کس قسم کی آزادی ہے کرنل کی اس بیوی نے ہمیں یہ باآور کروایا کہ ہم اپنی ہی ملک میں غلامانہ زندگی گزار رہے ہیں۔ ڈیوٹی سرانجام دینے والے اس پولیس اہلکار کو سلام۔

Advertisement

اس موقع پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کی کہ ’ حاضر سروس آرمی آفیسر کی بیگم کی ہزارہ موٹر وے چیک پوسٹ پر بدسلوکی کی ویڈیو۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ نے واقعے کا فوری سخت نوٹس لے لیا! متعلقہ آفیسر کیخلاف فوراً ادارہ جاتی ضابطے کی کاروائی کا آغاز‘۔

https://twitter.com/GFarooqi/status/1263181225700843527?s=20

سوشل میڈیا کےپر ’کرنل کی بیوی‘ ٹاپ ٹریڈ بننے کے بعد میمز بننے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

Advertisement

Advertisement

https://twitter.com/SumairABBASI10/status/1263252246688604161?s=20

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر