پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ صنم سعید نے عوام کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد غیرذمہ دارانہ رویے پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرٹویٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا ہے کہ کیا واقعی ایسے حالات میں ہمیں عید کی شاپنگ کی ضرورت ہے؟
اداکارہ نے مارکیٹوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور لوگوں کے بے تحاشہ رش کو دیکھتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہاکہ ’کیا ہمیں واقعی بازار جاکر عید کی خریداری کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا ہم دوبارہ پہلے جیسے ہوجائیں گے اور اپنے اندر کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے؟
Do we really need to run to the markets for eid shopping? Will we go back to our old ways without showing any change? Please ehtiyaat say bahir jaain. This is another crucial time since everyone is rushing out together at once. Maybe try celebrating eid differently this year?
Advertisement— Sanam Saeed (@sanammodysaeed) May 13, 2020
صنم سعید نے لوگوں سے التجا کرتے ہوئے لکھا کہ ’برائے مہربانی احتیاط سے باہر جائیں، یہ بہت مشکل وقت ہے کیوں کہ سب ہی ایک ساتھ باہر نکل آئے ہیں۔‘
اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ہم اس سال عید کچھ الگ اور نئے انداز سے منائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
