
وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی اسد عمر کا کہناہے کہ گزشتہ روز جو حالات رہے ہیں ایسا لگا جیسے لاک ڈاﺅن میں نرمی کا نہیں بلکہ کورونا ختم ہونے کا اعلان کیا ہو۔
اسد عمرنےٹائیگر فورس کی مقامی تنظیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعوام کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حفاظتی اقدامات پرعمل نہ کیااور بے احتیاطی کی گئی تو بندشیں دوبارہ لگادی جائیں گی، شہری کورونا کی صورتحال کو سمجھیں، عید کی تیاری ضرور کریں مگر حفاظت بھی ضروری ہے۔
وزیر منصوبہ بندی کا کہناتھا کہ سارا پاکستان اس وقت متحدہے۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی ،صرف اسلام آباد میں 14000 رضاکار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹائیگر فورس کو ضلعی انتظامیہ ذمہ داریاں دے گی ،یوٹیلیٹی اسٹورز کی مانیٹرنگ، فوڈ سیفٹی، مانیٹرنگ میں مدد ملے گی ،رضاکار ٹیسٹ، ٹریک اور قرنطینہ میں بھی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News