پاکستان کی نمبر ون ٹینس پلئیر سارہ محبوب نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ اپنا ڈریم پئیر بتاتے ہوئے ڈبلز میں ان کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹینس پلئیر سارہ محبوب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ مرزا نے بھارت کی مسلم پلئیر کی حیثیت سے بہت کچھ حاصل کیا ہے، وہ خطے کی ویمن ٹینس پلئیرز کے لیے متاثر کن شخصیت ہیں۔
ٹینس پلئیر سارہ کہنا ہے کہ میں ثانیہ مرزا کے ساتھ پئیر بنا کر ولیمز سسٹرز کے خلاف کھیلنا چاہوں گی کیونکہ ولیمز سسٹرزکی جوڑی کی ڈبلز میں کامیابیاں غیر معمولی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹینس کورٹ میں راجر فیڈرر میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، مکسڈ ڈبلز میں ان کے ساتھ پئیر بناؤں گی ۔
سارہ محبوب نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مکسڈ ڈبلز میں راجر فیڈرر کے ساتھ مل کر رافیل نڈال اور ماریا شراپووا کا مقابلہ کروں گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
