
بلوچستان میں کنوئیں کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران لگائے گئے جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کےعلاقے دشت میں کنویں کی صفائی کے دوران جنریٹر کنوئیں کے اندر رکھ کر چلایا گیا تھا، جس سے جنریٹر کا دھواں کنوئیں کے اندربھر گیا۔
حکام کے مطابق جنریٹر کے دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث کنویں میں موجود پانچوں افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق افراد کاتعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں باپ اور 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔
لیویز حکام نے لاشیں کنوئیں سے نکال کر سول اسپتال تربت منتقل کر دی تھیں، جہاں طبی معائنے کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News