
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پولیس اہلکاروں کی گھر بیٹھے تربیت کے لیے آن لائن کورس متعارف کرادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے اہلکاروں کی تربیت کے لیے پاکستان میں پہلی بارآن لائن پولیس ٹریننگ کورس متعارف کروایا ہے جس کےتحت اہلکاروں کو آن لائن کلاسز دی جائیں گی۔
انسپیکٹرجنرل موٹروے پولیس سید کلیم امام نے آن لائن کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر پولیس ٹریننگ کالج میں اہلکاروں اور افسران کی تربیتی سرگرمیاں مؤخر تھیں جس کی وجہ سے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا پڑا۔
ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولنگ کرنے والے افسران کےدسویں پروبیشن کورس کی آن لائن کلاسزکا آغاز کردیا گیا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق ’پہلےمرحلےمیں تھیوری کےتمام مضامین پڑھائےجائیں گے، بعد ازاں حالات بہتر ہونے پر عملی مشقیں کروائی جائیں گی‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News