
پنجاب کے اسپتالوں میں کورونا کے علاج کیلئےمریضوں پر آرتھرائٹس کے انجکشن کا ٹرائل شروع کردیا گیا۔
وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدکا کہناہے کہ ارتھرائٹس انجکشن کے استعمال سے کورونا سے شدید متاثرہ 10 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وزیرِ صحت پنجاب کا کہناہے کہ کورونا کے مریضوں پر آرتھرائٹس کے انجکشن کے استعمال سے پازیٹیو نتائج سامنے آئے ہیں اور اب تک 10 مریض اس کے استعمال سے صحت یاب ہوئے ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے شدید حملے پر یہ انجکشن 24 گھنٹوں میں 2 بار لگایا جاتا ہے، 2 انجکشنز کی قیمت 1 لاکھ 20 ہزار روپے کے قریب ہے۔
صوبائی وزیرِ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں یہ انجکشن دستیاب ہیں اور مریضوں کو حکومت کی جانب سےمفت دیئے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News