 
                                                                              پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ میچ فکسنگ کے خلاف بولنےکا خمیازہ بھگتا ہے،میرا کیریئر جلد ختم ہوگیا۔مجھے دھمکیاں ملیں کہ تمہاری بوٹیاں بوٹیاں کر دیں گے۔
اپنے ایک بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ فکسنگ کے خلاف بولنے پر آپ ایک حد تک اوپر جاسکتے ہیں،میں اس معاملے کے خلاف بولنے کی وجہ سے میں ٹیم کا ہیڈ کوچ نہ بن سکا۔
انہوں نے میچ فکسنگ کے الزام میں ملوث قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مڈل آرڈر بیٹسمین سلیم ملک کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک اور موقع ملنا چاہیے اور کرکٹ بورڈ میں نوکری بھی ملنی چاہیے۔
عاقب جاوید نےکہا کہ جسٹس قیوم کمیشن میں بھی حقائق چھپائے گئے تھے ،انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ مافیا بہت بڑا ہے جہاں اندر جانے کا راستہ تو ہے نکلنے کا نہیں ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ 20 سال پرانے معاملے پر کچھ نہیں نکلنا، کرکٹر تو بہت آئے مگر مافیا کی نشاندہی نہیں ہوئی ، انہوں نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز اور مافیا کو سزائیں ہونی چاہیئں۔
عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ میرا فکسنگ کے خلاف مضبوط کیس عدالت میں پہنچا تھا اور میں نے جسٹس یوسف کو فکسنگ سے متعلق مکمل بیان بھی دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 