
دنیابھرمیں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد 48 لاکھ 1 ہزار 875 جبکہ 3 لاکھ 16 ہزار 671 اموات ہوچکی ہیں۔
دنیابھرمیں کوروناوائرس کے 26 لاکھ 27 ہزار 34 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جبکہ 18 لاکھ 58 ہزار 170مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
امریکا تاحال متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہےامریکامیں کورونا وائرس سے اب تک 90 ہزار 978 افرادہلاک جبکہ متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 664ہو چکی ہے۔جبکہ 3 لاکھ 46ہزار 389 کورونامریض اب تک شفایاب ہوچکےہیں۔
روس متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرےنمبرپرآچکاہےجہاں متاثرہ افرادکی تعداد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 752 ہوچکی ہے،جبکہ کوروناوائرس سے کل اموات 2 ہزار 631 ہو گئیں ہیں ۔
اسپین میں کوروناکےاب تک 2 لاکھ 77 ہزار 719 مصدقہ متاثرین سامنے آئےہیں جبکہ اس وباء سےاموات 27 ہزار 650 ہوچکی ہیں۔
برطانیہ میں کوروناکے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 161 ہو گئی ہے جبکہ اس 34ہزار 466 افرادہلاک ہوچکےہیں۔
برازیل میں کوروناوائرس 15 ہزار 662 زندگیاں نگل چکاہےجبکہ اس کےمریضوں کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 511 تک جاپہنچی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 31 ہزار 763 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 24 ہزار 760 رپورٹ ہوئے ہیں۔
فرانس میں کوروناوائرس کےباعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 625 ہوگئیں جبکہ کوروناکیسز 1 لاکھ 79 ہزار 365 ہوگئے۔
جرمنی میں کوروناسےکُل اموات کی تعداد 8 ہزار 27 ہو گئی جبکہ کوروناکے کیسز 1 لاکھ 76 ہزار 244 ہوگئے۔
ترکی میں کوروناوائرس سےجاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 4 ہزار 96 ہو گئی جبکہ کوروناکےکل کیسز 1 لاکھ 48 ہزار 67 ہوگئے۔
ایران میں کوروناوائرس سےمرنےوالوں کی کل تعداد 6 ہزار 937 ہو گئی جبکہ کوروناکےکل کیسز 1 لاکھ 18 ہزار 392 ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News