 
                                                                              خیبر پختونخوا حکومت مالی سال2020۔2021 کا بجٹ تیار کرنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کاکہناہے کہ صوبائی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی فنڈز پر کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
کے پی حکومت نےمحکمہ صحت، نئے کاروبار شروع کرنے اور بلدیاتی نظام پر خصوصی توجہ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو وفاق کی جانب سے بجلی منافع کی مد میں ادائیگی نہ ہونے پر بجٹ خسارے کاسامنا ہوسکتا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمیں اگر خسارے کا بجٹ بھی پیش کرنا پڑا تو ہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں محصولات کی مد میں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 