Advertisement
Advertisement
Advertisement

محکمہ خوراک نے افسران کو وارننگ جاری کردی

Now Reading:

محکمہ خوراک نے افسران کو وارننگ جاری کردی

محکمہ خوراک نے فلور ملز کی جانب سے کراچی آنے والی گندم ریلیز کرنے کے لیے افسران کے رشوت طلب کرنے پر وارننگ دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ خوراک نے کہا کہ کراچی آنے والی گندم میں رکاوٹ ڈالنے اور رشوت طلب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

محکمہ خوراک نے مختلف شہروں میں قائم محکمہ خوراک کی چیک پوسٹیں ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

احکامات میں کہا گیا کہ کراچی کی فلور ملز کو  گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،گندم کی ترسیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے محکمہ خوراک کے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

محکمہ خوراک سندھ نےمزید کہا کہ اہلکاروں کی جانب سے کراچی جانے والی گندم میں رکاوٹیں ڈالنا  غیر قانونی اور بلا جواز ہیں۔

Advertisement

محکمہ خوراک سندھ کا کہنا ہے کہ بدین اور ٹھٹہ میں نجی شعبے پر گندم کی خریداری پر عائد پابندی گذشتہ ماہ ہٹا دی ہے.

  خیال رہے کہ کراچی  کی فلور ملز کو جانے والی گندم کے ٹرکوں اور ٹرالرز کو کسی بھی بہانے سے نہ روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔

محکمہ خوراک سندھ  کے مطابق افسوس ہے کہ  ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز شھید بینظیرآباد، مٹیاری اور جامشورو احکامات پر عملدرآمد نہیں کر رہے.

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز شھید بینظیرآباد ،مٹیاری اور جامشورو کی جانب سے محکمہ کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے.

   محکمہ خوراک سندھ کا کہناہے کہ افسران  کی غلطی  سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے.  جو کہ کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا. محکمہ خوراک سندھ نے کہا کہ صوبائی وزیر خوراک نے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شہید بے نظیر آباد، مٹیاری اور جامشورو میں ھائی ویز پر قائم محکمہ خوراک کی چیک پوسٹ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں. محکمہ خوراک سندھ کے مطابق کراچی کی فلور ملز کو گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، رکاوٹیں کھڑی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر