
گزشتہ روز کراچی میں طیارہ حادثے نے97 قیمتی جانیں لے لیں جب لاہورسے کراچی آنے والی پرواز تکنیکی خرابی کا شکار ہوگئی اور ائیرپورٹ کی قریبی آبادی بھی سانحے کی لپیٹ میں آگئی۔
تفصیلات کے مطابق طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے7 ارکان سوار تھے، مسافروں میں ایک پاکستان فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سپر ماڈل زارا عابد بھی تھیں۔
حادثے کے بعد ریسکیوکا عملہ، پاک فوج، رینجرز اور پولیس کے یونٹس سمیت مقامی افراد نے بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور پوری رات جائے وقوعہ سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری رہا جس میں محکمہ صحت سندھ کے مطابق 19 لاشوں کی شناخت ہو پائی جب کہ 50 لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی۔
افسوسناک حادثے میں پاکستان فیشن انڈسٹری کی نامور ماڈل زارا عابد بھی موجود تھیں جو اس دنیا میں نہیں رہیں۔
زارا عابد کے انتقال پرپوری شوبز انڈسٹری کی فضا سوگوار ہے، زارا عابد کی سب سے قریبی دوست کی جانب سے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئرکی گئی جس میں انہوں نے زاراکے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کر کے لکھا کہ تم نے مجھے توڑ دیا۔
عبیر کی پوسٹ پر متھیرا نے کمنٹ کیا کہ ‘کاش کوئی معجزہ ہوتا اور وہ زارا کو ڈھونڈ لیتے’۔
زارا کے قریبی دوست اور اسٹائلسٹ کھوجی نے بھی کمنٹ کیا کہ ‘اللہ ہم معجزے کا انتظار کر رہے ہیں’۔
پاکستان فیشن انڈسٹری کی مقبول شخصیت فریحہ الطاف نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ‘زارا عابد شوٹ کے سلسلے میں لاہور آئی تھیں اور اسی دوران ان کے انکل کا انتقال ہوگیا تھا جس وجہ سے انہیں فوراً لاہور سے جانا پڑا’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘زارا عابد کا انتقال پاکستان فیشن انڈسٹری کے لیے ایک بہت بڑا خلا ہے’۔
Zara Abid was doing the show for @SanaSafinaz and @catwalk_cares. Her uncle passed away & she left for Lahore. Im just sick to my stomach. This is so close to home. Huge tragedy for the Fashion industry. So many lives lost! Prayers #zaraabid#PIA_Plane_Crashed pic.twitter.com/O2Zjr72WN5
— Frieha Altaf (@FriehaAltaf) May 22, 2020
پاکستانی ماڈل آمنہ الیاس نے بھی زارا عابد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری ساتھی، میں جسے بے حد پسند کرتی تھی، ایک خوبصورت لڑکی، میں جب بھی اس سے ملتی تھی یہ مجھے بے حد گرم جوشی اور مسکراہٹ کے ساتھ گلے لگاتی تھی’۔
آمنہ الیاس نے مزید لکھا کہ ‘معجزے کے منتظر ہیں’۔
https://www.instagram.com/p/CAgeJcRHHC_/?utm_source=ig_embed
ڈیزائنر نومی انصاری نےبھی ماڈل زارا عابد کے انتقال پرایک ٹوئٹ کی ہےجس میں انہوں نے ان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گزشتہ رمضان اسی دن ہم نے ساتھ افطار کیا تھا’۔
نومی انصاری نے مزید کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ وقت ہے۔
Around this time last Ramzan Zara graced us with her presence at our annual iftar. Sending prayers for the beautiful, energetic and lovely girl on this extremely painful day. May Allah keep us all safe.#zaraabid #PIA8303 #karachiPlaneCrash pic.twitter.com/PFeSpb6voC
— NOMI ANSARI (@NOMIANSARI) May 23, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News