
بیلجیئم کےڈاکٹرزاورطبی عملےنےناقص سہولیات اورکم تنخواہیں ملنےپروزیراعظم کی آمدپرانوکھااحتجاج ریکارڈ کروایا ۔
غیرملکی خبررساں ادارےکے مطابق یورپی ملک بیلجیئم کے ڈاکٹرزاورطبی عملہ ناقص سہولیات اورکم تنخواہیں ملنے کےباعث پریشانی سےدوچارہیں۔
یہی وجہ ہےکہ جب بیلجیئم کی وزیراعظم صوفی ویلیئم برسلزمیں سینٹ پریئراسپتال کادورہ کرنےپراسپتال کےطبی عملےنےان کی آمد پرناخوشگواری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انوکھا احتجاج کرتےہوئے پیٹ پھیرلیں ۔
ہواکچھ یوں کہ وزیراعظم صوفی ویلیئم اسپتال پہنچیں توتمام طبی عملےنےان کے استقبال پر خوش آمدید کہنےکےبجائے پیٹ پھیرکےخاموشی سےاحتجاج کیا۔
AdvertisementSimple but effective protest, a polite suggestion for any NHS staff in the unlikely event of any current ministers visiting any time soon.@NHSMillion @SwanseabayNHS @NHS #NHS #coronavirusuk https://t.co/1r68cqIl7b
— Hywel79 (@hywel1979) May 17, 2020
برسلزکےمقامی میڈیا کےمطابق طبی عملےکاوزیراعظم کےخلاف یہ احتجاج کم تنخواہیں، میڈیکل بجٹ میں کٹوتی، کوروناوائرس کےعلاج کےلیےحفاظتی سامان کی فراہمی میں لاپرواہی اورنرسنگ پینل کےلیےغیرتجربےکارافرادکوبھرتی کرنےپرکیاجارہاہے۔
بیلجئیم میں کوروناوائرس سےاب تک 9 ہزار سےزائد افرادہلاک جبکہ 55 ہزار 280 افرادمتاثرہوچکےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News