لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستانیوں کیلئے ایک اور اچھی خبرسامنے آگئی، حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث چین کے شہر وہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وہان شہر سے پھنسے پاکستانی طالب علموں کو خصوصی پروازوں پر وطن واپس لایا جائیگا جس کیلئے پی آئی اے کی پہلی خصوصی پرواز 18 مئی کو وہان کیلئے روانہ ہوگی۔
پی آئی ے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے 1 ہزار سے زائد پاکستانی طلبا وطن واپس لایا جائیگا۔
معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وہان میں شہر میں پھنسے پاکستانی طلباء وزیراعظم کے بہادر سپاہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ملک کیلئے قربانی دینے پر پاکستان کو ان طلبا پر فخر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
