Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے طیارہ حادثہ ،عالمی رہنماوں کا اظہار افسوس

Now Reading:

پی آئی اے طیارہ حادثہ ،عالمی رہنماوں کا اظہار افسوس
طیارہ حادثہ

گزشتہ روز پاکستان کے شہر کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پرغیر ملکی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’ آج پاکستان سے آنے والی خبر المناک ہے‘۔

Advertisement

انہوں نےمزید کہا کہ  پی کے 8303 میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے ہمدردی ہے، اس خوفناک حادثے کے تمام متاثرین کے دکھ میں شریک ہیں، کینیڈین عوام آج آپ کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں گے‘۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے  گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Advertisement

 بھارت کی سیاسی جماعت کے سربراہ راہول گاندھی نے بھی کراچی میں ہونے والے المناک حادثے پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ۔

Advertisement

افغان صدر اشرف غنی نے بھی کراچی طیارہ حادثے پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان دکھ کی اس گھڑی میں  پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے طیارہ حادثے پر پاکستان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر عارف علوی کے نام خط لکھ کر کراچی میں طیارہ حادثے پر تعزیت کا اظہار کرتےہوئے  لکھا کہ  طیارہ حادثے میں اموات پر انھیں گہرا دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں، دعا ہے کہ اللہ پاک زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے طیارہ حادثےپر دکھ کااظہار کرتےہوئےکہا کہ امریکا اس  مشکل  وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

Advertisement

 

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف التھائی مین نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

او آئی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ’طیارہ حادثے پر پاکستان سے دلی تعزیت اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں‘۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی اپنے بیان میں حادثے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر قبل ماڈل کالونی جناح گارڈن کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 97 افراد جاں بحق جبکہ  2  افراد  معجزانہ طور پر   محفوظ  رہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر