Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید کشمیریوں کےساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منارہےہیں، آرمی چیف

Now Reading:

عید کشمیریوں کےساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منارہےہیں، آرمی چیف
آرمی چیف

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ عید کشمیریوں کےساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہےہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےعید کے موقع پر ایل اوسی کا دورہ کیا جہاں انہوں نےپاک فوج کے جوانوں کے ساتھ  نماز عید کی ادائیگی کی اور عید منائی جب کہ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کا کلچر، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمتوں کے ذریعے کورونا وبا سے قوم کو نجات دلائے، کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے پاک فوج کے جوان سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، مذہبی تہوار پر بھی فرائض سر انجام دینا فوج کا فخر ہے، پاک فوج پورے عزم واستحکام کےساتھ اپنے فرائض جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر 5 اگست سے غیر انسانی لاک ڈاؤن اور بھارتی مظالم جاری ہیں، پاکستان آرمی عید کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے منا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر