
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالا جائے گا۔
وزیر ریلوےنے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، کورونا وائرس کے باعث امریکا جیسے ملک میں 3 کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پیش آنے والے موجودہ حالات میں ہم نے ہمت نہیں ہارنی، یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان ریلوے سے کسی مزدور کو نہیں نکالا جائے گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ ایم ایل ون ریلوے کا مقدر ہے، ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دے گا۔
شیخ رشید احمد نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امتحان مزدور طبقے کا لیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News