
معاون خصوصی وزیراعظم زلفی بخاری نے کہا ہےکہ قطر سے اگلے دو ہفتوں میں 5 پروازیں چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی زلفی بخاری کی زیرصدارت ٹیلی کانفرنس منعقد کی گئی جس میں قطر میں پاکستانی سفیر اور پاکستانی برادری نے شرکت کی۔
اس موقع پر زلفی بخاری کا کہناتھا کہ اس وقت قطر میں 5500 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں، جوکہ اگلے2 ہفتوں میں 5 پروازوں کے ذریعے وطن واپس لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاز میں نشستیں میرٹ پر دی جائیں گی ،جبکہ اسلام آباد سے 2 ویلفیئر اتاشیوں کو آئندہ چند دنوں میں قطر بھیجا جائے گا۔
معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای سے ملازمت سے نکالے گئے700 پاکستانی مفت پاکستان آئیں گے،جبکہ ملازمت کھونے والے پاکستانیوں کو کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے روزگار دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News