
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہو گئے۔
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق عسیر ریجن میں شدید بارش کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی اور کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔
ترجمان ابہا کا کہنا ہے کہ عسیرریجن میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں پھنسے 4 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
دوسری جانب مکہ ریجن میں بھی گرد وغبار کے طوفان کے باعث 4 کمشنریوں جدہ، قنفذہ، رابغ اور اللیث میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ کمشنری الوادی الفرع میں بارش کے بعد سیلابی ریلے بہنا شروع ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News