
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انکشاف کیا ہےکہ بھارت صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں شرپسندوں سے رابطے میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ نے ملتان میں نمازعید کی ادائیگی کے بعدانکشاف کرتے ہوئےکہا کہ بھارت بلوچستان میں انتشار پھیلا رہا ہے، خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعوں اور بلوچستان میں بھارت عسکریت پسندوں سے رابطے میں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو واضح پیغام ہے کہ اگر جارحیت ہوئی تو پاکستان چپ نہیں بیھٹے گا اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت امریکا کو کورونا سے بچاؤ کاسامان تحفہ میں دیا ،نہ صرف یہ بلکہ پاکستان نے دوست ممالک کو دوائیں بھی بھیجی ہیں۔
وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ مقبوضہ وادی میں آج بھی کرفیو ہے، کشمیریوں کو نماز کی اجازت نہیں دی گئی۔ کشمیری بھائی مظالم کا شکار ہیں اللہ انہیں سرخرو کرے۔
انہوں نے کہاکہ افغان طالبان نے عید پر سیز فائر کا اعلان کیا، افغانستان میں قیام امن کے لئے دعا گو ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News