Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ڈی ایم اے نے خطرےکی گھنٹی بجا دی

Now Reading:

این ڈی ایم اے نے خطرےکی گھنٹی بجا دی
tiddi

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خطرےکی گھنٹی بجا دی۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کا کہناہے کہ اس وقت ٹڈی دل ملک کے 154 میں سے 61 اضلاع میں حملہ آور ہیں اور یہ مزید شدت اختیار کرسکتے ہیں۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ ٹڈی دل کے حملوں کے باعث بلوچستان کے 31، خیبر پختونخواہ کے 11، پنجاب کے 12 اور سندھ کے 7 اضلاع شدید متاثرہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ٹڈیوں کے حملوں کے پیش نظر علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں 1150ٹیمیں لوکسٹ کنڑول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا جس میں سے 4 ہزار 400 ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

Advertisement
ترجمان کے مطابق بلوچستان میں 1700 ہیکٹر رقبے پر اسپرے کیا گیا جب کہ پنجاب میں 1000 ہیکٹر، خیبر پختونخوا میں 900 ہیکٹر رقبے کی ٹریٹمنٹ ہوئی اور سندھ میں گزشتہ روز 800 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر