سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کی صحت میں بہتری آگئی ہے تاہم مکمل صحتیابی تک اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سینے میں درد کی شکایت کے بعد منموہن سنگھ کو فوری طور پر نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق علاج کے لیے داخل کئے جانے والے سابق بھارتی وزیراعظم کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
واضح رہے کہ 2004 تا 2014 تک بھارت کے وزیراعظم کے طور پر فرائض انجام دینے والے منموہن سنگھ کی 2009 میں ہارٹ سرجری بھی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
