بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر دلچسپ پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے گھر میں ڈائنو سار گھس آیا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دلچسپ انداز سے چلتے ہوئے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اسکی آواز بھی نکال رہے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CAZoId4pudl/
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نےگھرمیں ایک ڈائنوسار کو دیکھا ہے‘۔
انوشکا شرما کی جانب سے پوسٹ شئیر کرنے کے بعد اس پر مداحوں کے کمنٹس اور لائیکس کا تانتا بندھ گیا اور ایک کروڑ سے زائد مداحوں نے اداکارہ کی اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی لاک ڈاون کے باعث گھر میں موجود ہیں اور اس دوران دونوں کی جانب سے دلچسپ پوسٹس سامنے آتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
