
کراچی کی سینٹرل جیل میں 40 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد مزید 300 قیدیوں کے نمونے بھی حاصل کرلیے گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کراچی میں چار روز قبل 150 قیدیوں کے نمونے لیے گئے تھے جن میں سے 40 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا جس کے بعد متاثرہ قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق صرف ایک قیدی کو علامات پر ٹیسٹنگ شروع کی گئی تھی جبکہ جن قیدیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں فی الحال کوئی علامات نہیں ہیں تاہم ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
جیل حکام نے بتایا کہ مزید 300 قیدیوں اور 30 سے زائد جیل اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ کے لیے نمونے بھی لیے گئے ہیں جن کا نتیجہ آج آنے کا امکان ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News