
سعودی حکومت نےکورونا وائرس سے بچاو اور اس کے سدبات کیلئے رمضان کے آخر تک لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کردیا جبکہ کرفیومیں نرمی 29 رمضان تک نافذالعل رہے گی،30 رمضان سے 4 شوال تک مملکت بھرکےتمام علاقوں اور صوبوں میں مکمل کرفیونافذ رہے گا۔
سعودی میڈیا کےمطابق منگل کو جاری بیان میں وزارت داخلہ کے عہدیدار نے بتایا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر وزارت داخلہ نےنئے اقدامات کیے ہیں اور ماہرین صحت کی سفارشات پر کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے متعدد فیصلے کیے گئے ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے فیصلوں کے مطابق 21 رمضان( 14 مئی) سے 29 رمضان( 22 مئی) تک 4 اقدامات طے کیے گئے ہیں. مستثنیٰ اقتصادی و تجارتی سرگرمیاں جوں کی توں برقرار رہیں گی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 25اپریل کوجاری کردہ فیصلے میں جن اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کی اجازت دی گئی تھی وہ اسی طرح جاری رہیں گی، البتہ مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہوگی۔دن کے وقت 8 گھنٹے ضروری کاموں سے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی حکومت کےفیصلے کے مطابق روزانہ صبح 9 بجے سے لے کر شام 5 بجے تک مملکت کے تمام علاقوں اور شہرو ں میں لوگوں کو گھروں سے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے نکلنے کی اجازت ہوگی، البتہ مکہ مکرمہ اس سہولت سے مستثنیٰ ہوگا۔
لوگوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ گھروں سے نکلتے وقت مقررہ حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News